15 جون 2009 - 19:30

بابو صابو انٹر چینج پولیس کی چیک پوسٹ پر ایک خود کش دھماکے میں کم از کم5پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

دھماکے میں دیگر افراد کے زخمی ہو نے کی بھی اطلاعات ملی ہیں ۔ایک عینی شاہد کے مطابق وہ بابو صابو پولیس چیک پوسٹ کے قریب کھڑا تھا کہ ایک خود کش کار حملہ آوور نے اپنی کار پولیس چیک پوسٹ سے ٹکردی جس کے نتیجہ میں مجاہد فورس کے 5کارکنان شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریب واقع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعدامدادی کارکنان اور ایمبولینسیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں۔